رسائی کے لنکس

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا بھائی قتل


حالیہ مہینوں میں شہر میں سیاسی کشیدگی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں شدت آئی ہے
حالیہ مہینوں میں شہر میں سیاسی کشیدگی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں شدت آئی ہے

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کی شام ائیرپورٹ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آور وں نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پرویز خان کے بھائی آصف خان کو قتل کر دیا ہے جو کراچی کی ضلعی حکومت میں ملازم تھے ۔

اس واقع کے بعد شہر میں سیاسی کشید گی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتے بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ایک سینیئر رہنماء عبید اللہ یوسف زئی کو اُن کے ساتھی سمیت ائیر پورٹ کے علاقے میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلا ک کر دیا تھا، جس کے بعد شہر میں تشدد کے مختلف واقعات میں لگ بھگ 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنی جماعت کے رہنماء کے قتل کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر غلام احمد بلورنے الزام لگایا تھا کہ پولیس اور رینجرزکراچی میں امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکے ہیں اس لیے کراچی کو فوج کے حوالے کردیا جائے۔

چندہفتے قبل کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حید ر کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا تھا اور ایم کیو ایم نے اس کی براہ راست ذمہ داری عوامی نیشنل پارٹی پر عائد کی تھی۔ اس قتل کے بعدشہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو روز کے دوران لگ بھگ80 سے زائد افراد کر دیے گئے ۔

گذشتہ کئی ماہ سے کراچی میں سیاسی کارکنوں کو قتل کرنے کے واقعات تسلسل سے ہورہے ہیں جن میں بیسیوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکمران اتحاد میں شامل دو جماعتیں ایم کیوایم اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین ایک دوسرے پر تشدد کے ان واقعات کا الزام لگاتے آئے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG