رسائی کے لنکس

نیٹو حملے کے خلاف پاکستان میں تیسرے روز بھی احتجاج


نیٹو حملے کے خلاف پاکستان میں تیسرے روز بھی احتجاج
نیٹو حملے کے خلاف پاکستان میں تیسرے روز بھی احتجاج

مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر نیٹو کے مہلک حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔

مختلف شہروں میں جہاں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں وہاں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایم کو ایم کے تحت پیر کو ملک بھر میں یومِ یکجہتی و استحکامِ منایا گیا اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں۔

ایم کیوایم کی اپیل پر جماعت کے تمام دفاترپر سے پارٹی جھنڈے ہٹا کر قومی پرچم لہرائے گئے ۔ مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی تقاریب بھی منعقد ہوئیں جہاں پارٹی کارکنان نے احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج سے یکجہتی اور ملکی سا لمیت کی خلاف ورزی سے متعلق مختلف پیغامات درج تھے ۔

نیٹو حملے کے خلاف پاکستان میں تیسرے روز بھی احتجاج
نیٹو حملے کے خلاف پاکستان میں تیسرے روز بھی احتجاج

دوسری جانب کراچی پریس کلب کے باہر کالعدم جماعت الدعوة نے بھی ایک احتجاج کا اہتمام کیا تھا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی شرکت کی ۔

ادھر پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء برادری نے بھی نیٹو حملے اور پاکستانی فوجی جوانوں کی ہلاکت پر پیر کو یومِ سیاہ منایا ۔ اس دوران وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے بار ایسوسی ایشن اور بارکونسلوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے اور احتجاجی اجلاس بھی منعقد ہوئے جس میں نیٹو فورسز کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

XS
SM
MD
LG