رسائی کے لنکس

کراچی پورٹ پر حادثہ، دو بحری جہاز ٹکرا گئے


کراچی کی بندرگاہ پر دو مال بردار بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد کنٹینر سمندر میں گر گئے۔

کنٹینروں پر مختلف سامان اور کاریں لدی ہوئی تھیں۔

حادثے کے سبب بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، ’’تمام کنٹینر نکالنے کے بعد ہی جہازوں کی آمد و رفت معمول پر آ سکے گی‘‘۔

مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کنٹینرز سے لدا ایک جہاز برتھ پر لنگر اندازی کے دوران پہلے سے موجود ایک اور بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔ تاہم، ٹرمینل پر نصب دیوہیکل کرینیں نقصان سے محفوظ رہیں۔

کراچی بندرگاہ کے حکام نے حادثے کا جائزہ لینے کے لیے نجی ٹرمینل کا دورہ کیا، جبکہ واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG