رسائی کے لنکس

کراچی پریس کلب پر مشتعل افراد کا حملہ


مشتعل افراد نے پہلے ہوائی فائرنگ کی۔ بعد ازاں وہاں کھڑی گاڑیوں پر پیٹرول چھڑکا اور پتھراو کیا جب کہ پیٹرول سے بھری کئی بوتلیں پریس کلب کے اندر بھی ہھینکیں۔

پاکستان کے شہر کراچی کے پریس کلب کے باہر اتوار کو مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ایک نجی ٹی وی چینل کی وین کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق چند مشتعل موٹرسائیکل سوار کراچی پریس کلب کے باہر پیٹرول بوتلوں میں بھر کر ساتھ لائے جنہوں نے کلب کی عمارت پر پتھراؤ کیا اور عمارت کے باہر کھڑی میڈیا ہاوسز کی گاڑیوں میں توڑپھوڑ شروع کردی۔

مشتعل افراد نے پہلے ہوائی فائرنگ کی۔ بعد ازاں وہاں کھڑی گاڑیوں پر پیٹرول چھڑکا اور پتھراو کیا جب کہ پیٹرول سے بھری کئی بوتلیں پریس کلب کے اندر بھی ہھینکیں۔

ہنگامہ آرائی کرنے والے مشتعل افراد کا تعلق ایک مذہبی طلبہ تنظیم سے بتایا جارہا ہے جو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے پولیس اہلکار ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔

کراچی پریس کلب کے منتظمین کے مطابق مشتعل افراد پریس کلب کی عمارت کے باہر موجود ایک نجی ٹی وی چینل کی وین پر پتھراؤ کرکے اس کے شیشے توڑدیے اور آگ لگانے کی کوشش کی، مشتعل نوجوان بعد ازاں وین میں موجود آلات اور کیمرے نکال کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت مختلف صحافی تنطیموں نے کراچی پریس کلب پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

کراچی پریس کلب پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:31 0:00

XS
SM
MD
LG