کراچی میں جمعرات کو ایک بار پھر شدید بارش کے بعد شہر میں، جہاں پہلے ہی بارشوں کا پانی کھڑا تھا، سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اکثر علاقے برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہر کے کئی حصوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہیں، آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
موسلا دھار بارشوں نے کراچی کو ڈبو دیا
5
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سندھ میں 90 سال کے دوران مون سون بارشوں کا یہ سب سے بڑا سلسلہ ہے۔
6
کراچی کی حالیہ بارشیں سوشل میڈیا پر بھی بحث کا ایک اہم موضوع بنی ہوئی ہیں۔ اکثر سوشل میڈیا صارفین نے صورت حال سے نمٹنے میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اُٹھایا ہے۔
7
وزیر اعلٰی سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں کے متاثرین کو ملیر کے اسکولوں میں عارضی پناہ فراہم کریں۔ انہوں ںے ملیر اور سکھن کے متاثرہ حصوں میں پھنسے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے۔
8
شدید بارش کی وجہ شہر کی زیادہ تر بڑی مارکیٹس اور کاروباری مراکز بند ہیں، جب کہ سرکاری اور نجی اداروں اور فیکٹریوں میں حاضری معول سے کہیں زیادہ کم رہی۔