پاکستان میں جہاں دیگر مسائل حل طلب ہیں، وہیں ایک مسئلہ پینے کے صاف پانی کا حصول ہے۔ شہر میں منرل واٹرجیسے مہنگے پانی جہاں امیر طبقے کے عام استعمال میں ہے، وہاں عام طبقہ پینے کیلئے برمے اور نلکوں سے پانی حاصل کرنے کی جستجو کرتا ہے۔ کراچی کے کئی علاقوں میں شہری پینے کے صاف پانی کیلئے مختلف قسم کے پانی کے برمے اور نلکوں سے لائن لگا کر پانی بھرتے ہیں۔ سورج طلوع ہونے سے قبل ہی شہر کے کئی علاقوں سے لوگ پینے کے پانی بھرنے کیلئے جمع ہوجاتے ہیں؛ جبکہ گھروں پر میٹھا پانی پہنچانے والے لوگ بھی علی الصبح ان نلکوں اور برموں سے پانی بھر کر گھروں تک پہنچاتے ہیں، جو ہی اُن کے روزگار کا ذریعہ ہے۔
منرل واٹر نہیں نلکے کا پانی
سورج طلوع ہونے سے قبل، شہر کے کئی علاقوں سے لوگ پینے کا پانی بھرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں؛ جبکہ، گھروں پر میٹھا پانی پہنچانے والے لوگ بھی علی الصبح ان نلکوں اور برموں سے پانی بھر کر گھروں تک پہنچاتے ہیں

1
سورج نکلنے سے قبل ہی لوگ پینے کا پانی بھرنے کیلئے جمع ہوجاتے ہیں

2
دن کے آغاز پر پانی بھرنےوالے افراد گلیوں اور محلوں میں لگے برموں سے پانی بھرنے جمع ہوجاتے ہیں

3
کراچی میں ایک برمے سے ٹنکی میں پانی بھراجارہاہے

4
مختلف افراد گھروں پر پانی پہنچاکراپنا روزگار حاصل کرتے ہیں۔