رسائی کے لنکس

کراچی میں گوادر کے ضلعی رابطہ افسر قتل


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گوادر کے ضلعی رابطہ افسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

پیر کی شب دیر گئے ان کی لاش ایک گاڑی سے ملی جو بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے ایک ممبر قومی اسمبلی یعقوب بزنجو کے والد میر امام بزنجو کے گھر کے قریب کھڑی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ڈی سی او گوادر عبدالرحمن دشتی کی ہلاکت سر میں لگنے والی گولی سے ہوئی اور تاحال تفتیش سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے دوست میر امام بزنجو سے ملنے آئے تھے اور دونوں میں تلخ کلامی کے بعد میر امام نے انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد عبدالرحمن دشتی کی لاش کو گاڑی میں ڈال دیا گیا اور جائے وقوعہ کو دھونے کی کوشش کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میر امام بزنجو مفرور ہیں جب کہ ان کے دو ملازمین کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG