رسائی کے لنکس

پُرتشدد واقعات کے ایک روز بعد کراچی پُرسکون


ایک سیاسی کارکن کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے ایک روز بعد پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں بدھ کو حالات پُرسکون رہے۔

ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں کاروباری مراکز اور تعلیم اداروں میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو کراچی کی پی آئی بی کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ایک سینیئر رکن منصور مختار کے گھر میں گھس کر اُنھیں اور اُن کے بھائی کو قتل کر دیا تھا جس کی خبر ملتے ہی شہر کی اس بااثر سیاسی جماعت کے ہزاروں کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کر دیا۔

اس کے بعد پرتشدد واقعات نے تمام دن کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا جن میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوئے اور مظاہرین نے 50 سے زائد گاڑیوں کو بھی نظر آتش کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو رات دیر گئے کارروائی کر کے پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔

XS
SM
MD
LG