رسائی کے لنکس

کراچی: دھماکے میں دو افراد ہلاک


فائل
فائل

وفاقی وزیر داخلہ پیر کو کراچی کا دورہ کرنے والے ہیں، جِس دوران وہ اعلیٰ حکام سےشہر کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلہٴخیال کریں گے

اتوار کی رات کراچی کے علاقے گلشن بُنیر، لانڈھی میں بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے قریب ہوا، جس سے قبل فائرنگ بھی کی گئی۔

’وائس آف امریکہ‘سے بات کرتے ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما، بشیر جان نے بتایا کہ ضلع ملیر میں گلشنِ بُنیر کے علاقے میں پارٹی کے یونٹ آفس پر تراویح کےبعد کچھ لوگوں نے فائرنگ کی اور تین گرنیڈ پھینکے۔

اُنھوں نے بتایا کہ پارٹی سےتعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک، جب کہ آٹھ زخمی ہوئے، جنھیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔

بشیر جان کے مطابق، اتوار ہی کے دِن پارٹی کو دھمکیاں ملی تھیں، اور اُسی روز شام گئے حملہ ہوا۔

کراچی ایک طویل عرصے سے تشدد کا شکار ہے۔ ہفتےہی کو شہر کے مختلف علاقوں میں دو بم دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخٕمی ہوئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پیر کو کراچی کا دورہ کریں گے، جِس میں وہ اعلیٰ حکام سے کراچی کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلہٴخیال کریں گے۔
XS
SM
MD
LG