رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ، بم حملے میں 6 افراد ہلاک


کراچی میں منگل کے روز بھی فائرنگ اور دستی بم کےحملے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے

کراچی میں منگل کے روز بھی فائرنگ اور دستی بم کےحملے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ شہر میں جاری بد امنی کے دوران قانونی ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

دستی بم کا حملہ
کراچی میں لیاری کے علاقے ہنگور آباد میں دستی بم کے حملے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے جسکے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ بم حملے میں زخمی ہونےوالے افراد کو اسپتال منقل کردیا گیا۔

پولیس چوکی پر فائرنگ
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر اندھادھند فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ 3 کو شدید زخمی کردیا۔ نامعلوم افراد نے تھانے میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس تھانے پر فائرنگ کرنے والے افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ پولیس تھانے پر فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈیڑھ کلو وزنی بم برآمد
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ڈیڑھ کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بناکر دہشتگردی کے واقعے کو ناکام بنادیا۔

فائرنگ سے 5 شہری قتل
کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 5 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔کراچی کے علاقے منظور کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسری جانب شہید ملت روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ گزشتہ روز فائرنگ کی زد میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑگیا۔
XS
SM
MD
LG