رسائی کے لنکس

logo-print

کربلا میں بم دھماکا: 30 افراد ہلاک


عراقی پولیس نے کہا ہے کہ کربلا کے قریب ایک بم دھماکے میں کم از کم 30 شیعہ زائرین ہلاک اور53 زخمی ہو گئے ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ آیا یہ دھماکا کار بم کا نتیجہ تھا یا مورٹر حملے کا۔
اس ہفتے کربلا میں اربعین کے ماتم کے موقعے پر کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ اربعین امام حسین کی کربلا میں شہادت کے چہلم کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بدھ کے دن ایک موٹر سائیکل بم اس وقت پھٹ گیا جب زائرین کربلا کی طرف جا رہے تھے۔ اس کے علاوہ بغداد میں دو الگ الگ واقعات میں شیعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

پیر کے روز ایک خاتون بم بار نے بغداد میں شیعہ زائرین کے مجمعے میں خود کو دھماکے سے اڑا کر کم از کم 41 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG