رسائی کے لنکس

دو روزہ دورے پر کرزئی جمعے کو پاکستان پہنچ رہے ہیں


دو روزہ دورے پر کرزئی جمعے کو پاکستان پہنچ رہے ہیں
دو روزہ دورے پر کرزئی جمعے کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور صدر کرزئی کے دورے سے دوستی میں مزید اضافہ ہوگا، اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں قربت اور تعاون کو فروغ ملے گا

افغان صدر حامد کرزئی جمعے کے روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے والے ہیں، جِس کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ مسٹر کرزئی یہ دورہ صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ مسٹر زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مذاکرات کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور صدر کرزئی کے دورے سے دوستی میں مزید اضافہ ہوگا، اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں قربت اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

مسٹر کرزئی کے دورے کے دوران ایک مشترکہ امن کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

متوقع طور پر مذاکرات میں طالبان کے ساتھ امن بات چیت کے لیے کوشش، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون ور تجارت اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے پر بات ہوگی۔

XS
SM
MD
LG