رسائی کے لنکس

logo-print

بھارتی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 11 عسکریت پسند ہلاک


بھارتی کشمیر میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 11 عسکریت پسند ہلاک

بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ میں کم ازکم 11 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔عسکریت پسندوں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ سرحد عبور کرکے پاکستانی علاقے سے داخل ہوئے تھے۔

بھارتی فوج کاکہناہے کہ یہ جھڑپ ہفتے کے روز کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کرنے والی سرحد کے قریب ہوئی جس میں کم ازکم ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا۔

کشمیر میں 1989ء سے مسلمان علیحدگی پسند کشمیر کی آزادی یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ان لڑائیوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG