رسائی کے لنکس

کشمیر: مسافر جیپ دریا میں گرنے سے آٹھ ہلاک


دریائے نیلم
دریائے نیلم

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعرات کو ایک مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر جیپ مرناٹ وادی سے گزر رہی تھی ایک موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جا گری۔ فوری طور پر مقامی آبادی نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور بعض زخمیوں کو مظفرآباد کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اس سے قبل ایسے حادثات ہو چکے ہیں اور ان کی وجہ تیز رفتاری اور سڑکوں کی خراب حالت بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG