رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں بارشیں، 88افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں غیر معمولی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے کم از کم88افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جمعرات کو دیر گئے شروع ہوا اور پانی کے ریلوں نے مکانات اور سرکاری عمارتوں کے علاوہ ٹیلی فون کے ٹاوروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

متاثرہ علاقوں خصوصاً لداخ کے مرکزی شہر لیح میں درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور پولیس اور فوج نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

پاکستان اور چین سے ملحقہ لداخ سیاحت اور پْر خطر کھیلوں مثلاً تیز بہاؤ والے دریا میں مخصوص کشتی رانی کے حوالے سے مشہور ہے اور حالیہ صورت حال میں متعدد سیاح علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان کو ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور اس سے اب تک تقریباً 1,600 افراد ہلاک اور کم از کم 50 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG