رسائی کے لنکس

سردار عتیق پاکستانی کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب


سردار عتیق پاکستانی کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
سردار عتیق پاکستانی کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کونئے قائدایوان کے لیے ووٹ ڈالے گئے ۔ مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق 49 اراکین پر مشتمل قانون ساز اسمبلی میں سے 39 ووٹ حاصل کر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

سردار عتیق کے مقابلے میں کسی دوسرے اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ رواں ہفتے پاکستانی کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق حید ر خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

گذشتہ چار سالوں کے دوران پاکستانی کشمیر میں سردار عتیق چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG