رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں حملے، تین افراد ہلاک


کشمیر کے بھارتی کنٹرول کے علاقے میں پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ باغیوں نے ایک کاروباری علاقے میں اور ایک دوسرے مقام پر پولیس کے ایک گشتی دستے پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور کم سے کم آٹھ کو زخمی کردیا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ وسطی سری نگر میں لاک چوک کے علاقے کی ایک پُر ہجوم مارکیٹ میں دو آدمیوں نے فائرنگ کی تھی۔ حملے میں ایک عام شہری ہلاک ہوگیا اور دو پولیس والوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

ایک دوسرے واقعے میں، سری نگر سے کوئى 50 کلومیٹر شمال میں واقع سو پور میں مشتبہ باغیوں نے پولیس کے ایک گشتی دستے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس مین کو ہلاک کردیا اور ایک عام شہری دونوں جانب سے گولیوں کی زد میں آکر مارا گیا۔

کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمّے داری کا دعویٰ نہیں کیا۔

بھارتی کشمیر میں کئى ماہ کے نسبتاً پُر سکون عرصے کے بعد حال ہی میں تشدّد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG