رسائی کے لنکس

نئى دہلی میں دھماکوں کے الزام میں تین کشمیریوں کو سزائے موت


نئى دہلی میں دھماکوں کے الزام میں تین کشمیریوں کو سزائے موت
نئى دہلی میں دھماکوں کے الزام میں تین کشمیریوں کو سزائے موت

بھارت کی ایک عدالت نے 1996 میں نئى دہلی میں بم کے ایک دھماکے کے الزام میں تین کشمیری جنگجوؤں کو موت کی سزا سُنائى ہے۔ دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نئى دہلی کے ایک جج نے جمعرات کے روز ان آدمیوں کو شہر کی پُر ہجوم لاجپت مارکیٹ میں بم کا دھماکا کرنے پر یہ سزا سنائى ہے۔

یہ تینوں آدمی جموں و کشمیر اسلامی محاذ کے رُکن بتائے گئے ہیں اور وہ اُن چھ افراد کے گروپ میں شامل تھے، جنہیں عدالت نے اُس حملے کا مرتکب قرار دیا ہے۔

عدالت نے ایک اور جنگجو کو عمر قید کی سزا دی ہے جبکہ باقی دو کو نسبتاً ہلکی سزائیں سُنائى ہیں۔

کشمیر کے متنازع علاقے کے بھارتی حصّے میں مختلف علحدگی پسند تنظیمیں بھارت سے آزادی یا مسلم اکثریت کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے کئى عشروں سے لڑ رہی ہیں۔ان لڑائیوں میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG