رسائی کے لنکس

قازقستان میں سیلاب: 35 افراد ہلاک


قازقستان میں سیلاب: 35 افراد ہلاک
قازقستان میں سیلاب: 35 افراد ہلاک

قازقستان کے صر نور سلطان نذربایوف نے کہا ہے کہ جمعے کے روز ملک کے جنوب میں میں آنے والے شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔

یہ جانی نقصان الماتی کے علاقے میں ہوا ہے جہاں ڈیم ٹوٹ جانے سے سیلاب آ گیا۔

نذربایوف نے ہفتے کے روز سرکاری حکام کے ایک اجلاس میں خبردار کیا کہ کہا اس واقعے کے ذمے دار افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جب کہ شدید بارش اور برف کی وجہ سے دو مزید ڈیم منہدم ہو گئے ہیں۔ قریب کے علاقوں کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک شاہ راہ پر قائم پل بھی تباہ ہو گیا ہے۔

قازقستان میں بہار کے موسم میں سیلاب آنا معمول کی بات ہے، تاہم بھاری برف بھاری کے بعد درجہٴ حرارت میں یک دم اضافے اور موسلا دھار بارشوں نے ان کی سنگینی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG