رسائی کے لنکس

قزاقستان: صدر نور سلطان نذر بایف کو تاحیات سیاسی اختیار دینے کی قانون سازی


قزاقستان کے صدر نور سلطان نذربایف
قزاقستان کے صدر نور سلطان نذربایف

قزاقستان میں قانون سازوں، صدر نور سلطان نذر بایف کو تاحیات سیاسی اختیارات سونپنے کے سلسلے میں ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔

منگل کے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ایک بل کی منظوری دی جس کے تحت مسٹر نذربایف کو ’راہنمائے قوم‘ قراردے دیا جائے گا اور انہیں اپنے خلاف کسی بھی قانونی چارہ جوئی سے تحفظ حاصل ہوجائے گا۔

ایوان بالا جمعرات کے روز ایک ایسا ہی اقدام کرنے والا ہے۔

صدر نذربایف 1991ء میں سویت یونین کے زوال سے بعد سے اس وسط ایشیائی ملک کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔

قانون کے اس مسودے کے تحت راہنمائے قوم کو حراست میں نہیں رکھا جاسکتا، گرفتار نہیں کیا جاسکتا، اس کی تلاشی نہیں لی جاسکتی اور نہ ہی اس سے کوئی پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔ اس قانون کے تحت مسٹر نذر بایف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کو بھی تحفظ حاصل ہوجائے گا۔

راہنمائے قوم کی حیثیت سے صدر نذر بایف کو اقتدار سے الگ ہوجانے کے بعد بھی ملکی اور خارجہ پالیسیوں میں عمل دخل کی اجازت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG