رسائی کے لنکس

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی انعامی رقم اب 7 کروڑ روپے


مسلسل چھ سیسنز کامیابی سے کرنے کے بعد اب ’کے بی سی‘ کا ساتواں سیزن 6 ستمبر سے سونی انٹرٹینمنٹ چینل سے شروع ہو رہا ہے۔

ٹی وی پر رنگا رنگ رئیلٹی شوز کے درمیان معلومات کے سوال و جواب پر مبنی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ نے سن 2000ء میں آن ائیر ہوتے ہی تمام گیم شوز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس شو کی کامیابی کی بڑی وجہ میزبان امیتابھ بچن تھے جن کی شخصیت کے سحر اور بہترین انداز ِمیزبانی نے لوگوں کے دل موہ لئے۔ یہاں تک کہ کوئز پروگرامز میں دلچسپی نہ رکھنے والے بھی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ یعنی کے بی سی کے دیوانے ہو گئے۔

مسلسل چھ ایڈیشنز کامیابی سے کرنے کے بعد اب ’کے بی سی‘ کا ساتواں ایڈیشن 6 ستمبر سے سونی انٹرٹینمنٹ چینل سے شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس مرتبہ انعام کی رقم بڑھا کر سات کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ’لائف لائنز‘ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب گیم میں حصہ لینے والا چار کے بجائے پانچ لائف لائنز کی مدد سے زیادہ سے زیادہ انعامی رقم جیت سکے گا۔

ایک اور نیا کارنامہ
خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی سیون‘ کا نیا سیٹ یش راج فلمز اسٹوڈیوز میں لگایا گیا ہے۔ یہ سیٹ جدت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج ہے۔

پروگرام کی پروڈکشن فرم ” بگ سینرجی میڈیا“ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سیدھارتھ باسو کا کہنا ہے کہ شو لوگوں کو پسند آئے گا اس بارے میں وہ بہت پُرامید ہیں لیکن حتمی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

سترسالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن ساتویں ایڈیشن کے بارے میں روز ِاول کی طرح پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ اب بھی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے کوئز ماسٹر کی سیٹ پر بیٹھتے ہوئے بہت نروس ہو جاتے ہیں۔

انٹر نیشنل کوئز شو ’ہو وانٹس ٹوبی اے ملینئیر‘ کی طرز پر بنایا گیا شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سن 2000ء میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کے صرف ایک ایڈیشن کے میزبان شاہ رخ خان تھے لیکن اس ایڈیشن کا رنگ کچھ خاص جم نہیں پایا تھا، اس لئے امیتابھ کو دوبارہ ذمے داریاں دے دی گئیں۔

”سیکھنا بند تو جیتنا بند
شو کے ساتواں ایڈیشن کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اسی لئے اس ایڈیشن کا موٹو رکھا گیا ہے ’سیکھنا بند تو جیتنا بند‘
XS
SM
MD
LG