رسائی کے لنکس

کینیا: سڑک پر نصب بم دھماکے میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی


کینیا کے شہر نیروبی میں بم دھماکے سے تباہ ہونے والی ایک منی وی۔ فائل فوٹو
کینیا کے شہر نیروبی میں بم دھماکے سے تباہ ہونے والی ایک منی وی۔ فائل فوٹو

کینیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

کینیا کے ایک سینیر سرکاری عہدے دار نے بتایا کہ منڈیرا کاؤنٹی میں ایک ویگن تقریباً 15 افراد کے ساتھ سفر کررہی تھی کہ وہ سڑک پر نصب گئے دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی لیڈر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

کینیا میں یہ دہشت گردی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ پچھلے مہینے سڑک پر نصب بموں سے ٹکرا نے کے دو واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کی ذمہ داری الشباب گروپ نے قبول کی تھی۔

علاقے کے کمشنر فریڈرک شیسیا نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ ہمیں شبہ ہے کہ یہ حملہ عسکریت پسند گروپ الشباب نے کیا ہے کیونکہ یہ گروپ علاقے میں اس طرح کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG