رسائی کے لنکس

کینیا میں نائٹ کلب پر دستی بم سے حملہ، 14 زخمی


کینیا نے گزشتہ ہفتے عسکری تنظیم الشباب کے خلاف جنوبی صومالیہ میں کارروائی کی تھی۔ (فائل فوٹو)
کینیا نے گزشتہ ہفتے عسکری تنظیم الشباب کے خلاف جنوبی صومالیہ میں کارروائی کی تھی۔ (فائل فوٹو)

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک نائٹ کلب پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔

پیر کو علی الصباح ہونے والا دھماکا ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ملک میں غیر ملکیوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں گزشتہ ہفتے کینیا کی سکیورٹی فورسز نے القاعدہ سے منسلک عسکری تنظیم الشباب کے خلاف جنوبی صومالیہ میں سرحد پار کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

کینیا میں امریکی سفارت خانے نے ہفتہ کو متنبہ کیا تھا کہ ملک میں دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے۔

انتباہ میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ حملے میں کون سے عناصر ملوث ہو سکتے ہیں لیکں یہ ضرور کہا گیا تھا کہ اس کا ہدف تجارتی مراکز اور نائٹ کلبوں سمیت ایسے مقامات ہو سکتے ہیں جہاں غیر ملکیوں کا آنا جانا رہتا ہو۔

XS
SM
MD
LG