رسائی کے لنکس

اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد ضروری ہے: جان کیری


امریکی وزیرخارجہ جان کیری (فائل فوٹو)
امریکی وزیرخارجہ جان کیری (فائل فوٹو)

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کا طرز عمل نہایت سفاکانہ اور ظالمانہ ہے لیکن ان کو امریکہ کی قیادت میں "ممکنہ طور پر ملکوں کے وسیع تر اتحاد" سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سنی عسکریت پسند گروہ 'اسلامک اسٹیٹ' کے خلاف ایک وسیع بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکہ کے ایک موقر اخبار 'نیویارک ٹائمز' میں ہفتہ کو شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کیری نے کہا کہ دہشت گرد گروہ کا خطرہ نہ صرف عراق اور شام میں بڑھ رہا ہے بلکہ امریکہ سمیت ہر اس ملک میں ان کا خطرہ ہے جہاں یہ بچ کر پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی آئی یعنی اسلامک اسٹیٹ کا طرز عمل نہایت سفاکانہ اور ظالمانہ ہے لیکن ان کو امریکہ کی قیادت میں "ممکنہ طور پر ملکوں کے وسیع تر اتحاد" سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

صدر اوباما یہ کہہ چکے ہیں کہ اسلامک اسٹیٹ سے نمٹنے کا فی الحال کوئی منصوبہ سامنے نہیں ہے لیکن جان کیری نے اپنے اخباری مضمون میں کہا ہے کہ امریکہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سلامتی کونسل میں اس حوالے سے ایک منصوبہ پیش کرے گا۔

کیری نے اپنے مضمون کے آخر میں کہا کہ "انتہا پسندوں کو اسی وقت شکست دی جا سکتی ہے جب ذمہ دار ممالک اور ان کے عوام ان کے خلاف متحد ہوتے ہیں۔"

XS
SM
MD
LG