رسائی کے لنکس

عراق: متاثرین کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد


یزیدی برادری
یزیدی برادری

اِن نئی رقوم کے اعلان کے بعد، مالی سال 2014ء کے دوران اب تک امریکہ کی جانب سے خطے میں عراقیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کی مالیت 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےعراقی متاثرین کے لیےتقریباً چھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی اضافی اعانت کا اعلان کیا ہے، جو پُرتشدد واقعات کی زد میں ہیں اور جنھیں بین الاقوامی برادری کی مدد کی ’اشد ضرورت ہے‘۔

اُنھوں نے اِس بات کا اعلان پیر کے روز قطر میں خلیج تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

امریکی محکمہٴخارجہ نے واشنگٹن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اِن نئی رقوم کے اعلان کے بعد، مالی سال 2014ء کے دوران اب تک امریکہ کی جانب سے خطے میں عراقیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کی مالیت 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اِن رقوم کی مدد سے اُن لاکھوں عراقی شہریوں کی مدد کی جائے گی، جو اس تنازع کے نتیجے میں اثرانداز ہوئے ہیں، جس مین داخلی طور پر متاثر ہونے والے 30 لاکھ افراد، جب کی 370000 مہاجرین شامل ہیں، جو جنوری 2014ء سے اب تک اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اِن رقوم کی مدد سے اُن متاثرین کو ضروری امدادی اشیا، رہائش، صاف پانی، نفسیاتی و سماجی خدمات، طبی امداد، خوراک، نقدی مدد، بچوں کا تحفظ، باضابطہ شمار، اور دیگر ضروری اشیا اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقوم اقوام متحدہ اور غیر سرکاری بین الاقوامی اداروں کے ایک وسیع تعداد کو فراہم کی جارہی ہیں، جن میں پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال، پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم اور دیگر بین الاقوامی اور غیر سرکاری تنظیمیں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG