رسائی کے لنکس

سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے: جان کیری


4일 존 케리 미국 국무장관이 사우디아라비아 리야드에서 압둘아지드 알 사우드 사우디아라비아 국왕과 만났다.
4일 존 케리 미국 국무장관이 사우디아라비아 리야드에서 압둘아지드 알 사우드 사우디아라비아 국왕과 만났다.

وزیرِ خارجہ جان کیری کے دورہِ سعودی عرب کا مقصد شام اور ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر اختلافات کے باعث دوطرفہ سفارتی تعلقات میں پائے جانے والے تناؤ کو دور کرنا ہے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کو عرب دنیا میں ’’سینئیر پلیئر‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کے کردار کی تعریف کی ہے۔

جان کیری سعودی عرب کے دورے پر ہیں جس کا مقصد شام اور ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر اختلافات کے باعث دوطرفہ سفارتی تعلقات میں پائے جانے والے تناؤ کو دور کرنا ہے۔

سعودی فرمان روا شاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات سے قبل ریاض میں امریکی سفارت خانے کے عملے سے پیر کو خطاب میں مسٹر کیری نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو ’’پٹڑی پر رکھنے‘‘ کے لیے دونوں ممالک کو اہم اُمور پر بات چیت کرنی ہے۔

اُنھوں نے امریکی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات بھی مسٹر کیری کے ایک روزہ دورے کا حصہ ہے۔

شام میں صدر بشار الاسد کی برطرفی کے لیے سرگرم باغیوں کے حامی سعودی عرب نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت کے ساتھ ہونے والے مجوزہ امن مذاکرات کی وجہ سے دمشق میں ایران کی حمایت یافتہ حکومت برقرار رہ سکتی ہے۔

سعودی رہنما اطلاعات کے مطابق ایران سے تعلقات میں بہتری کے لیے امریکہ کے اقدامات پر بھی پریشان ہیں۔

ان تحفظات کے اظہار کے لیے سعودی عرب نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت بھی ٹھکرا دی تھی۔

مصر میں اتوار کو مختصر قیام کے دوران مسٹر کیری نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران سے متعلق سنی ممالک کے تحفظات کو سمجھتی ہے اور واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اپنے ’’اہم دفاعی تعلقات‘‘ کے سلسلے میں پرعزم ہے۔

قاہرہ میں چھ گھنٹوں پر مبنی قیام کے دوران مسٹر کیری نے مصری فوج کی حمایت یافتہ حکومت کو یقین دلایا کہ مصر کو دی جانے والی فوجی امداد کی معطلی کے باوجود واشنگٹن بدستور ایک پُرعزم ’’دوست اور شراکت دار‘‘ ہے۔
XS
SM
MD
LG