رسائی کے لنکس

امریکی وزیرخارجہ اردن کے دورے پر


جان کیری (فائل فوٹو)
جان کیری (فائل فوٹو)

امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن عمل ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکہ کے وزیر خاجہ جان کیری بدھ کو اردن جارہے ہیں جہاں وہ یروشلیم کی کشیدہ صورتحال اور عراق و شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی سمیت اس ملک کے پڑوسیوں کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کریں گے۔

کیری اردن کے بادشاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ 2013ء میں وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جان کیری ایک درجن سے زائد مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن عمل ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک سال قبل ان کی کوششوں سے تین برسوں کے تعطل کے بعد فریقین میں مذاکرات کا عمل شروع ہوا تھا۔

لیکن ان کے تعلقات میں رواں سال ڈرامائی پستی دیکھی گئی اور اپریل میں بات چیت میں دوبارہ تعطل آیا جب کہ جولائی میں شروع ہونے والی 50 روزہ جنگ اور بعد ازاں مقامات مقدسہ پر جھڑپوں جیسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

اردن سے جان کیری جمعہ کو متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ امن و سلامتی سے متعلق ایک فورم میں شرکت کے علاوہ خطے کے رہنماؤں اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG