رسائی کے لنکس

’مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے‘


جان کیری کے بقول، مختلف ایجنسیوں پر مشتمل امریکی ماہرین نائیجیریا پہنچے ہیں، جہاں وہ نائیجیریا کی ٹیم کے ساتھ مل کر مغوی لڑکیوں کی بازیابی کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے

امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نائیجیریا کی ان 276 مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گا جو شدت پسند گروپ بوکو حرام کے قبضے میں ہیں۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ، ’ہماری مختلف ایجنسیز کے ماہرین پر مبنی ٹیم نائیجیریا پہنچی ہے۔ ہماری ٹیم وہاں پر نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کی ٹیم کے ساتھ مل کر ہر ممکنہ کوشش کرے گی کہ مغوی لڑکیوں کو بازیاب کراکے ان کے گھر والوں تک پہنچایا جائے‘۔

مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے امریکہ سمیت تین دیگر ممالک نے بھی نائیجیریا کو تلاش کے کام میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب، برطانیہ نے نائیجیریا سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سیٹلائیٹ سے لی گئی تصاویر فراہم کرے گا اور فرانس نے نائیجیریا میں سکورٹی ایجنٹس بھیجنے کا کہا ہے۔

نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے جمعرات کے روز نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ’ورلڈ اکنامک فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور چین نے نائیجیریا میں مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے اپنی مدد کی پیشکش کی ہے۔
XS
SM
MD
LG