رسائی کے لنکس

شام سے متعلق اجلاس کے لیے کیری کی لندن روانگی


جان کیری
جان کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ کیری کا کہنا تھا کہ صدر اسد سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری بدھ کو لندن جا رہے ہیں جہاں وہ شام کے صدر بشار الاسد کے مخالفین کے حامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ ممالک دمشق میں عبوری حکومت کے لیے حکومت اور حزب مخالف کے درمیان مذاکرات نہ ہونے کے باعث باغیوں کے لیے اپنی حمایت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

شام کے شمالی صوبہ حما میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرکاری فوجوں اور باغیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے بحرا ن کے حل کی بین الااقوامی کوشیش اس وقت تعطل کا شکار ہیں۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب لخدار براہیمی جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، کا کہنا ہے کہ شام کا بحراں بالاآخر ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’سوال یہ ہے کہ جس شام کو ہم جانتے تھے، اُس دوبارہ بننے میں کتنی اور جانیں ضائع ہوں گی، اور کتنی تباہی ہوگی۔‘‘

امریکہ کے وزیر خارجہ کیری کا کہنا تھا کہ صدر اسد سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

’’یہ ایک شخص کی ضد ہے کہ وہ ہر صورت میں اقتدار میں رہنا چاہتا ہے اور وہ اقتدار میں رہنے کے لیے لوگوں پر بیرل بم، ان پر گیس پھینکنے، معصوم شہریوں پر آرٹلری شیل برسانے کے علاوہ لوگوں کو ان کے گھروں میں بھوکھا رکھنے پر تیار ہے۔‘‘

شام میں حزب مخالف کے رہنما صدر اسد کا کنٹرول ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔
XS
SM
MD
LG