رسائی کے لنکس

خوست میں گورنر ہاؤس کے قریب دھماکا


خوست میں گورنر ہاؤس کے قریب دھماکا
خوست میں گورنر ہاؤس کے قریب دھماکا

افغانستان کے صوبہ خوست میں جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کے احاطے کے قریب بم دھماکے میں اطلاعات کے مطابق قائم مقام گورنر سمیت متعدد سرکاری عہدیدار زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مشرقی صوبے خوست کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں اور تقریباً ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں امریکی ”سی آئی اے“ کے زیر استعمال اڈے پر خودکش حملے میں ادارے کے سات اہلکارہلاک ہو گئے تھے، مرنے والوں میں ”سی آئی اے“ کی ٹیم کی سربراہ (Elizabeth Hanson) الزبتھ ہینسن بھی شامل تھیں۔

جمعرات کو شائع ہونے والی خبروں کے مطابق القائدہ کے ایک کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ”سی آئی اے “کے اڈے پر حملہ، ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والی القائدہ کی دو اہم شخصیات اور پاکستانی طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG