رسائی کے لنکس

اتحادی افواج کے مرکزکے باہر کار بم حملہ، ایک افغان ہلاک


اتحادی افواج کے مرکزکے باہر کار بم حملہ، ایک افغان ہلاک
اتحادی افواج کے مرکزکے باہر کار بم حملہ، ایک افغان ہلاک

افغان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبہ خوست میں قائم اتحادی افواج کے ایک مرکز کے باہر پیر کی صبح کار بم سے کیے گئے ایک حملے میں ایک افغان شہری ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک حکومتی ترجمان کے مطابق حملہ مرکز کے داخلی راستے پر اس وقت کیا گیا جب پانی سے بھرا ایک ٹینکر مرکز میں داخل ہو رہا تھا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حملے میں اتحادی افواج کے جس مرکزکو نشانہ بنایا گیا وہاں امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے دفاتر بھی قائم ہیں اورگذشتہ سال 30 دسمبر کو اسی مرکز کے اندر اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خودکش حملہ کر کے سات انٹیلی جنس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اپنے آخری ویڈیو پیغام میں خودکش بمبار پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم لله محسود کے ساتھ بیٹھا دکھائی دیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ حملہ پاکستانی طالبان کے سابق سربراہ بیتلله محسود کی ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے جواب میں کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG