رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں بدھ کی صبح ایک بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق مسافروں کی ایک پک اپ گاڑی گاؤں خرکی آباد سے مرکزی قصبے جمرود آتے ہوئے بم دھماکے کا نشانہ بنی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک میں نصب تھا۔

مرنے والوں میں حکومت کا حامی ایک مقامی قبائلی رہنما حاجی گلاب بھی شامل ہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں حالیہ ہفتوں میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG