رسائی کے لنکس

خیبرایجنسی: بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک


افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں مقامی امن کمیٹی کے سربراہ اور لیویز اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق امن کمیٹی کے اراکین قبائلی پولیس فورسز ’لیویز‘ کے اہلکاروں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقے اکاخیل میں اُن کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

خیبر ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمیٹی کے سربراہ نور خان بھی شامل ہیں۔

دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی۔

خیبر ایجنسی اور وفاقی کے زیرانتظام دیگر قبائلی علاقوں میں اسے قبل بھی حکومت کی حامی امن کمیٹیوں میں شامل افراد کو ایسے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف حالیہ برسوں میں خیبر ون اور خیبر ٹو کے نام سے آپریشن کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG