رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ، سات ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پیر کی صبح خاصہ دار فورس کی وردریوں میں ملبوس حملہ آوروں نے پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں داخل ہو کر حفاظت پر معمور تین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے باڑہ روڈ پر واقع خیبر ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

قبائلی انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک اسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ بھی شامل ہے۔

پولیس عہدیداروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ پیر کی صبح خاصہ دار فورس کی وردریوں میں ملبوس حملہ آوروں نے پشاور صدر کے باڑہ روڈ پر واقع خیبر ہاؤس کے گیٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور سرکاری عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔

پشاور پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل شفقت ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں ہونا چاہتے تھے۔۔

حملہ آور پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں واقعہ اس مرکز تک جانا چاہتے تھے جہاں زیرحراست ملزمان کو رکھا جاتا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خودکش حملہ آور مارے گئے جب کہ ان کے کچھ دیگر ساتھی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق جب یہ دھماکا ہوا تو پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں مقامی سیاسی رہنماؤں کا ایک اجلاس بھی ہو رہا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
XS
SM
MD
LG