رسائی کے لنکس

انجینئر شوکت اللہ خیبر پختون خواہ کے نئے گورنر مقرر


اطلاعات کے مطابق, وہ اتوار کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ اُنھیں بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر مقرر کیا گیا ہے

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر برائے سرحدی امور، انجینئر شوکت اللہ کو صوبہ خیبر پختونخواہ کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ صدر نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے مشورے پر انجینئر شوکت اللہ کو گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، شوکت اللہ اتوار کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

اُنھیں بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔


انجینئر شوکت اللہ کا تعلق قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی ہے۔
XS
SM
MD
LG