رسائی کے لنکس

کم کارڈیشین پر کرپٹو کرنسی کی پروموشن پر دس لاکھ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ


رئیلٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین، فائل فوٹو
رئیلٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین، فائل فوٹو

امریکی رئیلٹی اسٹار اور کئی برینڈز کی مالک کم کارڈیشین سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور سوشل میڈیا ان کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ وہ اکژ اسپانسر شدہ پوسٹس اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ڈالتی ہیں، لیکن ایک پوسٹ نے اب ان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

کم کارڈیشین نے گذشتہ سال کرپٹو کرنسی کی پروموشن کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا استعمال کیا اور نہ صرف اس سے موصول ہونے والی رقم ظاہر نہیں کی بلکہ اس پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ یہ 13 جون 2021 کی ایک انسٹاگرام پوسٹ ہے

پیر کے روز امریکی وفاقی ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کارڈیشین کے خلاف الزامات کا اعلان کیا۔

الزامات کے اعلان کے ساتھ ہی یہ خبر بھی آئی کہ ان کا انتظامیہ سے سمجھوتہ ہو گیا ہے، جس کے تحت انہوں نے 12 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے کچھ زیادہ جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

یاد رہے کہ کم کارڈیشین اس وقت ایک ارب اسی کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد تین سو اکتیس ملین، یعنی 33 کروڑ دس لاکھ سکے لگ بھگ ہے۔

اگرچہ انہوں نے اپنی آمدنی میں اضافہ سوشل میڈیا پوسٹس سے ہی کیا ہے مگر اب وہ جرمانے کے طور پر اگلے تین سال، کرپٹو کرنسی کی پروموشن سے متعلق کوئی بھی ویڈیو پوسٹ نہیں کر سکتیں۔

کم کارڈیشین نے پروموشن کے لی انہیں ادا کیے گئے ڈھائی لاکھ ڈالر واپس کرنے، تقریباً دس ہزار ڈالر سود کی مد میں اور دس لاکھ کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تمام رقم 20 دن کے اندر ادا کرنی ضروری ہے۔

ایس ای سی کے چیئرمین گیری گینسلر نے ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’یہ معاملہ ایک یاد دہانی ہے کہ، جب مشہور شخصیات یا اثر و رسوخ رکھنے والےافراد سرمایہ کاری کے مواقع کی توثیق کرتے ہیں، بشمول کرپٹو اثاثہ سیکیورٹیز کے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع تمام سرمایہ کاروں کے لیے درست ہیں۔‘‘ ایس ای سی کے چیئرمین گیری گینسلر نے مزید کہا کہ ’’محترمہ کارڈیشین کا کیس مشہور شخصیات اور دیگر لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی کا کام بھی کرتا ہے کہ قانون ان سے عوام کے سامنے یہ بتانے کا تقاضا کرتا ہے کہ انہیں کب اور کتنی رقم کی ادایئگی تشہیر کے طور پر کی جاتی ہے۔‘‘

ایک سال پہلے کی اطلاعات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر فی پوسٹ ڈھائی سے پانچ لاکھ ڈالر معاوضہ لیتی ہیں۔ جب کہ وہ کچھ پوسٹس کے لئے دس لاکھ ڈالر تک کی فیس وصول کرتی ہیں۔

کم کارڈیشین ٹی وی سیریز "دی کارڈیشینز" میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں، وہ ایک کامیاب کاروباری خاتون بھی ہیں ، ان کا ملبو سات اورا سکن کیئر برانڈز کا بزنس ہےھ۔

XS
SM
MD
LG