رسائی کے لنکس

برطانیہ کا قدیم سکہ 13 لاکھ ڈالر میں نیلام


کنگ ایڈورڈ عہد کا سونے کا نایاب سکہ۔
کنگ ایڈورڈ عہد کا سونے کا نایاب سکہ۔

برطانیہ کے کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کا سونے کا ایک نایاب سکہ لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے، جو کسی قدیم برطانوی سکے کے فروخت کی ریکارڈ قیمت ہے۔

سونے کا یہ سکہ برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے دور میں ڈھالا کیا تھا اور اس پر بادشاہ کی شبہہ کندہ کی گئی ہے۔ محبت کی خاطر اپنا تاج قربان کر دینے کے فیصلے کے بعد یہ سکہ عوام کے جاری نہ کیا جا سکا اور شاہی ٹکسال میں ہی پڑا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے چچا، کنگ ایڈورڈ ہشتم 1936 میں ایک امریکی خاتوں ویلز سمپسن سے شادی کرنے کے لیے تحت و تاج سے دست بردار ہو گئے تھے۔

13 لاکھ ڈالر میں نایاب سکہ ایک ایسے شخص نے خریدا ہے جسے پرانی چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے۔ اس نے اپنا نام اور شناخت میڈیا پر ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اس نے بی بی سی کو بتایا کہ قدیم برطانوی سکہ خریدنا اس کی زندگی کا ایک نادر موقع تھا۔

برطانیہ کی شاہی ٹکسال کی ایک عہدے دار ربیکا مورگن نے کہا ہے کہ انہیں ایک قدیم سکے کی ریکارڈ قیمت ملنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دور کے اس سکے کا شمار دنیا کے سب سے نادر اور کم یاب سکوں میں کیا جاتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، یہ سکہ 22 قیراط سونے کا ہے، جو خالص ترین سونے کے قریب ترین ہے۔ خالص سونا 24 قیراط کا ہوتا ہے۔ یہ اس لیے بھی نایاب ہے کیونکہ ٹکسال میں ڈھالے جانے کے بعد اسے کبھی بھی عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔

مورگن کا کہنا ہے کہ سونے کے یہ سکے انتہائی محدود تعداد میں ڈھالے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG