رسائی کے لنکس

امریکہ: باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک


کوبے بریانٹ، فائل فوٹو
کوبے بریانٹ، فائل فوٹو

لاس اینجلس کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں باسکٹ بال کے امریکہ کے سابق اسٹار کھلاڑی کوبی برائنٹ، ان کی تیرہ سالہ بیٹی جیانا اور دیگر تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوبے برائنٹ لاس اینجلس لیکرز کے لیے پانچ ٹرافیاں جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر باراک اوباما نے کوبی برائنٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے لاس اینجلس سے 65 کلو میٹر شمال مغرب میں کیسا بلانکا شہر میں گر کر تباہ ہوا اور کوبے اور ان کے ساتھ دیگر چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔

ہلاک ہونے والے دیگر افراد کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا تاہم تازہ ترین خبروں کے مطابق کوبے برائنٹ کی تیرہ سالہ بیٹی جیانا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم نے آگ پر قابو پایا اور انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے حادثہ پر آگ بجھانے والا ایک ٹرک کھڑا ہے اور وہاں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

کوبے بریانٹ کا ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس سے میں دھواں اٹھ رہا ہے۔ 26 جنوری 2020
کوبے بریانٹ کا ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس سے میں دھواں اٹھ رہا ہے۔ 26 جنوری 2020

مشہور شخصیات کے بارے میں خبریں دینے والے میگزین ٹی ایم زی نے بتایا ہے کہ اکتالیس سالہ بریائنٹ تب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرتے ہیں جب وہ لاس اینجلس لیکرز کے لیے کھیلتے تھے اور وہ سکارسکی ایس 76 چوپر میں سفر کیا کرتے تھے۔

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی شناخت سکارسکی ایس 76 کے طور پر کی ہے اور کہا ہے کہ ایف ا ے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس کی تحقیقات کرے گا۔

بریائنٹ نے لاس اینجلس لیکرز کے لیے پانچ مرتبہ قومی بیس بال چیمپئن شپ جیتی اور بیس سالہ کریئر میں اٹھارہ مرتبہ ٹیم کا حصہ رہے۔

کوبی برائنٹ اور ان کی شریک حیات وینیسیا کی چار بیٹیاں تھیں۔ جن میں جیانا، نتالیہ، بیانسا اور کیپری شامل ہیں جب کہ جیانا اتوار کو پیش آئے حادثے میں چل بسی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کوبی برائنٹ اور دیگر تین افراد کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔ یہ بہت بُری خبر ہے۔

سابق صدر باراک اوباما نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کوبی برائنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

’’ کوبی کورٹ کے اندر لیجنڈ تھے اور انہوں نے ابھی ہی تو زندگی کے دوسرے بامقصد دور کا آغاز کیا تھا۔ ان کی بیٹی جیانا کی موت ہمارے لیے بطور والدین کوبی کی موت سے بھی بڑا نقصان ہے۔ میں مشعل وینیسا اور پوری برائنٹ خاندان کے لیے دعا گو ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG