رسائی کے لنکس

جنوبی کوریامیں 33 چینی سیاحوں کی تلاش جاری


جنوبی کوریامیں 33 چینی سیاحوں کی تلاش جاری
جنوبی کوریامیں 33 چینی سیاحوں کی تلاش جاری

جنوبی کوریا کی پولیس ان 30 سے زیادہ چینی سیاحوں کو تلاش کررہی ہے جنہوں نے ملک میں غیر قانونی طور پر قیام کے لیے بظاہر اپنے بحری جہاز سے چھلانگ لگا دی تھی۔

امیگریشن حکام نے پیر کو بتایا ہے کہ اٹلی کا ایک بحری جہاز اتوار کو تقریباً 1300چینی سیاحوں کو لے کر جیجوJeju کے جنوبی سیاحتی جزیرے پر لنگرانداز ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق جزیرے کی سیر کے بعد44 سیاح جہاز پر واپس نہیں پہنچے ۔ حکام نے ان میں سے11کو گرفتار کر لیا گیا لیکن 33 اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایک تفتیش کار کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ چینی سیاح جنوبی کوریا میں غیر قانونی طور پر قیام اور نوکریوں کی تلاش کے ارادے سے داخل ہوئے تھے۔ ان کی تلاش کے لیے جزیرے کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ہوٹلوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG