رسائی کے لنکس

کم یونگ اُن چین کے سفر پر:رپورٹ


کم یونگ اُن چین کے سفر پر:رپورٹ
کم یونگ اُن چین کے سفر پر:رپورٹ

جنوبی کوریا کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم یونگ ال کے بیٹے اور جانشین چین کا دورہ کرنے کے لیے سرحد پار کرگئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے حوالے سے دی جانے والی اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ کم یونگ اُن ریل گاڑی کے ذریعے جمعہ کو چین میں داخل ہوئے۔

حکام نے کم یونگ اُن کے اپنے والد کے ساتھ سفر کرنے پر بے یقینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ کِم کہاں کے لیے سفر کررہے ہیں۔

گذشتہ سال کِم یونگ ال نے اپنے بیٹے کو حکمران جماعت کی سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئر مین اور فور سٹار جنرل نامزد کیا تھا۔ان کے اس اقدام کو اس بات کا اشارہ سمجھا گیا کہ کِم اپنے بیٹے کو اپنا جانشین کے طور پر تیار کررہے ہیں بالکل ویسے ہی جیسے انھوں نے1994ء میں اپنے والد کِم ال سُنگ کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔

جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیدار فوری طور پر کِم یونگ اُن کے چین کے سفر کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکے۔

چین شمالی کوریاکا ایک بڑا حلیف اور اسے خوراک اور توانائی مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

XS
SM
MD
LG