رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی تیاری: رپورٹ


شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی تیاری: رپورٹ
شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی تیاری: رپورٹ

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے تجربوں کے لیے مخصوص علاقے میں مزید سرنگیں کھود رہا ہے جس سے ان خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کا ایک اور تجربہ کرنے کی تیاری میں ہے۔

خبررساں ادارے یونہاپ نے سرکاری اور عسکری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صوبے نارتھ ہمیونگ کے علاقے پنگے ری میں کم از کم دو نئی سرنگوں کی کھدائی جاری ہے۔

شمالی کوریا اس علاقے میں 2006ء اور 2009ء میں تابکار مادے پلوٹونیم کی مدد سے تیار کیے گئے دو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے۔

ایک افسر نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر یونہاپ کو بتایا ہے کہ بظاہر پیونگ یانگ شمالی کوریا کو دستیاب پولٹونیم کا استعمال کرتے ہوئے تیسرا جوہری تجربہ کرے گا۔ اندازوں کے مطابق شمالی کوریا کے پاس موجود پلوٹونیم چھ سے آٹھ ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہے۔

XS
SM
MD
LG