رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات کی ووٹنگ


جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور اسے صدر لی میونگ باک کے لیے ایک کڑا امتحان تصور کیا جا رہا ہے۔

بدھ کو شروع ہونے والے انتخابات رائے دہندگان قومی اسمبلی کی 300 نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اثر رواں سال دسمبر میں ہونے والے صدراتی انتخابات پر بھی ہو سکتا ہے۔ جنوبی کوریا میں گزشتہ 20 سال کے دوران پہلی مرتبہ ایک ہی سال میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ان انتخابات میں حکمران نیو فرنٹئیر پارٹی اور حزب اختلاف کی ڈیموکرٹیک یونائیٹڈ پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

جنوبی کوریا میں چار سال بعد 300 نشستوں پر پارلیمانی انتخابات ہوتے ہیں اور اس وقت ملک میں چار کروڑ اہل ووٹر ہیں۔

XS
SM
MD
LG