رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا منقسم خاندانوں پر مذاکرات کریں گے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کوریائی خطے میں کشیدگی کے باعث گزشتہ تین سال سے منقسم خاندانوں کی ملاقات نہیں ہو سکی ہے۔

جنوبی کوریا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کوریائی جنگ کی وجہ سے چھ دہائیاں قبل جدا ہوئے خاندانوں کے ملاپ سے متعلق بات چیت کی پیش کش کو شمالی کوریا نے قبول کر لیا ہے۔

پیانگ یانگ نے پیر کو پیش کش کی ہے کہ وہ رواں ہفتے بدھ یا جمعرات کو پنمو نجوم گاؤں میں مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

جنوبی کوریا کی وزارت برائے ’یوننفیکیشن‘ کے ترجمان نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ سیول منقسم خاندانوں کے ملاپ کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔

کوریائی خطے میں کشیدگی کے باعث گزشتہ تین سال سے منقسم خاندانوں کی ملاقات نہیں ہو سکی ہے۔ گزشتہ سال پیانگ یانگ نے خاندانوں کے درمیان طے ملاقات کو اچانک منسوخ کر دیا تھا۔

1953ء میں کوریائی جنگ کا اختتام کسی باقاعدہ امن معاہدے کی بجائے ایک عارضی صلح سے ہوا۔ خطے میں جنگ کے باعث لاکھوں شہری اپنے خاندانوں سے جدا ہو گئے تھے، شمال اور جنوب میں بسنے والے ان منقسم خاندانوں کے ملاپ کے لیے پہلے بھی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG