رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں: جنوبی کوریا


شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں: جنوبی کوریا
شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے کہاہے کہ وہ کم جانگ ال کے انتقال کے بعد پیانگ یانگ کے سیؤل سے متعلق سخت گیر رویے کے باوجود شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کم سونگ ہون نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کی حکومت پیانگ یانگ کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے تیار ہے اور یہ کہ اب گیند شمالی کوریا کے کورٹ میں ہے۔

پچھلے ہفتے کم جانگ ال کی آخری رسومات کے بعد سے ابھی تک شمالی کوریا نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری اخبارات یہ لکھ رہے ہیں کہ جنوب کے ساتھ اس وقت تک تعلقات میں بہتری ناممکن ہے جب تک وہاں کے صدر لی میونگ باک اپنے عہدے پر موجود ہیں۔

لیکن جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے ان تبصروں کو نظرانداز کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ شمالی کوریا نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ وہ بیرونی دنیا کی جانب اس کا انداز کیا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG