رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کو جہازڈبونے کے الزام میں تنقید کا سامنا


جنوبی کوریا مناسب جوابی کارروائی کرے گا: عہدیدار

بین الاقوامی تفتیشی ٹیم نے پیانگ یانگ پر جنوبی کوریا کا جنگی جہاز ڈبونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اور اب شمالی کوریا اپنے خلاف لگنے والے الزام اور بڑھتی ہوئی تنقید کا دفاع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
شمالی کوریا کے عہدیداروں نے تفتیش کاروں کی تحقیق کو مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ مبالغہ آمیزی پر مبنی مذاق ہے۔

شمالی کوریا کے قومی دفاعی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی انتقامی کارروائی کی گئی تو اس کا مطلب کھلی جنگ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کی آبدوز کشتی نے مارچ میں زیرآب بہت بڑا دھماکا کیا تھا جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کا جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کو امریکہ، جنوبی کوریا اور دوسرے ممالک کی جانب سے سخت مذمت کا سامنا کرپڑ رہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے جمعرات کے روز اخبار نویسوں کو بتایا کہ امریکہ جنوبی کوریا سے مشاورت کر رہا ہے لیکن یہ فیصلہ جنوبی کوریا ہی کو کرنا ہوگا کہ آئندہ اسے کیا کرنا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا یقیناً جوابی کارروائی کرے گا۔

جمعرات کے روز چین نے کہا کہ فریقین کو چاہیئے اپنے اوپر قابو رکھیں۔

XS
SM
MD
LG