رسائی کے لنکس

شمالی کوریانے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی سمجھوتے ختم کر نے کی دھمکی دے دی


ایسے میں جب دونوں ملکوں کوجنوبی کوریا کے بحری جنگی جہاز کو ڈبونے کا تنازع درپیش ہے، شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ اُس معاہدے کو منسوخ کردے گا جس کا مقصد سرحدی تنازعات کی روک تھام ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ شمالی کوریا دونوں ملکوں کے مابین متنازع مغربی سمندری سرحد پر حادثاتی لڑائیوں کو روکنے کے رائج سمجھوتے کو منسوخ کر رہا ہے۔

اُس نے خبردار کیا ہے کہ متنازع سرحد کی کسی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا کے جہاز حملے کی فوری زد میں آجائیں گے۔

شمالی کوریا نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ جنوبی کوریا کی طرف سےسخت پہرے والی سرحد کو عبور کرنے کی صورت میں خلاف ورزی پر سلامتی کی دی ہوئی تمام ضمانتیں معطل سمجھی جائیں ۔

مارچ میں ‘چیونان’ نامی بحری جہاز کو تارپیڈو حملے میں ڈبونے کے واقعے میں، جِس میں 46جہازراں ہلاک ہوئے تھے، جوابی کارروائی میں جنوبی کوریا کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں پر پیانگ یانگ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی تفتیش کاروں نے حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا کی آب دوز کو ٹھہرایا ہے، جس الزام کو پیانگ یانگ مسترد کرتا ہے۔

اپنی سبقت کے اظہار کے طور پر جنوبی کوریا کی بحریہ نے جمعرات کو متنازع بحری سرحد کے جنوبی پانیوں میں آبدوز شکن بحری مشقیں کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG