رسائی کے لنکس

داعش کے لیے مبینہ ہیکنگ میں ملوث شخص عدالت میں پیش


وفاقی استغاثہ کے مطابق فریضی نے مبینہ طور پر "دی3 ڈائر3یکٹری'' کی عرفیت استعمال کی اور انٹرنیٹ ہیک کرنے والے کوسو ہیکرز نامی سکیورٹی گروپ چلا رہا تھا۔

کوسوو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو امریکی کمپیوٹروں کو ہیک کر کے امریکی فوج کے 1,000 سے زائد ارکان کی ذاتی معلومات داعش کو فراہم کرنے کے الزام کے تحت پہلی بار بدھ کو وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اردیت فریضی پر اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 35 سال قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اسے گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی ورانٹ کے تحت پولیس نے ملائیشیا سے گرفتار کرنے کے بعد امریکہ کے حوالے کیا تھا۔

وفاقی استغاثہ کے مطابق فریضی نے مبینہ طور پر "دی3 ڈائر3یکٹری'' کی عرفیت استعمال کی اور وہ انٹرنیٹ ہیکنگ میں ملوث کوسوو ہیکرز سکیورٹی گروپ چلا رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر امریکہ میں قائم ایک کمپنی کے کمپیوٹر نظام تک رسائی کے بعد 1,351 امریکی فوج کے ارکان اور وفاقی ملازمین کی ذاتی معلومات چرا کر دہشت گردوں کو فراہم کیں۔

گزشتہ سال اگست میں داعش کے ایک کارندے جنید حسین نے اپنے ایک ٹوئیڑ پیغام میں بتایا گیا تھا کہ "ہم نے آپ کے ای میل اور کمپیوٹر نظام تک رسائی کر لی ہے اور ہم آپ کے ہر حرکت کو دیکھ اور اسے ریکارڈ کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس آپ کے نام اور پتے ہیں۔ ہم ذاتی معلومات حاصل کر رہے ہیں اور انہیں (نام نہاد) خلیفہ کے سپاہیوں تک پہنچا رہے ہیں اور جو جلد ہی خدا کی مرضی سے آپ پر اور آپ کے ملک پر حملہ کریں گے"۔

دیگر دستاویزات میں امریکی اہلکاروں کے نام، ای میل پتے اور ٹیلی فون نمبروں کی فہرست دی گئی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان معلومات کی چوری کے براہ راست نتیجے میں کسی امریکی شہری کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG