رسائی کے لنکس

بالی وڈ کے سینئر فلم میکر کندن شاہ چل بسے


انہیں ’جانے بھی دو یارو‘ کے لئے بہترین ڈائریکٹر کا ’اندرا گاندھی ایوارڈ‘ بھی دیا گیا۔ انہوں نے 1993 میں’کبھی ہاں کبھی ناں‘ بنائی جس کے ہیرو شاہ رخ خان تھے۔

بالی وڈ کے سینئر فلم ساز کندن شاہ ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ کندن شاہ کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

انہتر سال کے کندن شاہ کی سب سے یادگار فلم ’جانے بھی دو یارو‘ تھی۔ فلم باکس آفس پر تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکی، لیکن ‘جانے بھی دو یارو‘ سے کندن شاہ بالی وڈ میں اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔

ویب سائٹ ڈی این اے، این ڈی ٹی وی کے مطابق، جانے بھی دو یارو سے ہی کندن شاہ نے 1983میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

کندن شاہ نے پونا فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی۔ اتفاق کی بات ہے کہ کندن شاہ نے اپنا پہلا اور آخری نیشنل ایوارڈ بھی ’جانے بھی دو یارو’ پر ہی حاصل کیا۔

انہیں ’جانے بھی دو یارو‘ کے لئےبہترین ڈائریکٹر کا ’اندرا گاندھی ایوارڈ‘ بھی دیا گیا۔ انہوں نے 1993 میں’کبھی ہاں کبھی ناں‘ بنائی جس کے ہیرو شاہ رخ خان تھے۔

سال 2000میں پریتی زنٹا اور سیف علی خان کے ساتھ ’کیا کہنا‘ بنائی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

کندن شاہ نے ٹی وی پر کام کی شروعات 1986میں سیریل ’نکڑ‘ سے کی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد بالی وڈ اسٹارز نےکندن شاہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کوریوگرافر اور ڈائریکٹر فرح خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ '’کندن شاہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔ وہ میرے فیورٹ ڈائریکٹر تھے۔ ان سے بہت کچھ سیکھا۔‘‘

رتیش دیش مکھ کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ وہ ماسٹر اسٹوری ٹیلر تھے۔ کرن جوہر نے بھی کندن شاہ کومضبوط اسٹوری ٹیلر قرار دیا۔

فلم میکر مہیش بھٹ نے کہا ’بہادر شخص' اور ’جینے بھی دویارو‘ جیسی فلم دینے والا کندن شاہ ہمیں چھوڑ گیا۔

XS
SM
MD
LG