رسائی کے لنکس

آزادی کے لیے ریفرنڈم کروایا جائے: کرد رہنما


مسعود بارزانی
مسعود بارزانی

مسعود بارزانی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خود اختیاری کا فیصلہ کیا جائے ناکہ اس بات کے لیے دوسروں کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

عراق کے خودمختار کرد خطے کے صدر نے اپنی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ آزادی کے لیے ریفرنڈم کی تیاری کرے۔

مسعود بارزانی نے خطے کے قانون سازوں سے خطاب میں کہا کہ " یہ ہماری خود اختیاری کا فیصلہ کرنے کا وقت ہے اور اس کا انتظار نہ کیا جائے کہ دوسرے اس بارے میں فیصلہ کریں۔"

وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو میں انھوں نے حق حکمرانی کو ایک "قدرتی حق قرار دیا جس کا حصول لازمی ہے۔ آزادی ضرور حاصل کی جائے۔ میرا اب ماننا ہے کہ اب حالات بھی آزادی کے حق میں ہیں۔"

بارزانی نے قانون سازوں سے کہا کہ وہ ریفرنڈم کے انتظامات کے لیے کمیٹی بنائی جائے اور انتخاب کے لیے تاریخ طے کی جائے۔

اوباما انتظامیہ نے اسے فوری طورپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جب عراق دولت اسلامیہ فی عراق ولشام کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے اسے متحدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ اس سنی شدت پسند گروپ نے اسلامی ریاست کے قیام کی کوششوں میں عراق کے شمال اور مغرب میں بہت سے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ "آئی ایس آئی ایل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ عراق متحدہ رہے۔"

بارزانی کی طرف سے کرد قانون سازوں سے اس درخواست سے پہلے عراق میں اپریل میں ہونے والے انتخابات کے بعد رواں ہفتے پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جو کہ نئے رہنما کو منتخب کیے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

اوباما انتظامیہ وزیراعظم نوری المالکی پر زور دیتی ہے آئی ہے کہ وہ تمام فریقوں کی شمولیت سے نئی حکومت بنانے کے اس موقع کا استعمال کریں اور وائٹ ہاوس نے متنبہ کیا ہے کہ مالکی کے لیے وقت ختم ہوتا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG