رسائی کے لنکس

پشاور اورقبائلی علاقوں میں بم دھماکے، کم ازکم 36 ہلاک


پشاور اورقبائلی علاقوں میں بم دھماکے، کم ازکم 36 ہلاک
پشاور اورقبائلی علاقوں میں بم دھماکے، کم ازکم 36 ہلاک

وفاق کے زیر انتظام پاکستان کے دو قبائلی علاقوں ، جنوبی وزیرستان ،کرم ایجنسی اورپشاور میں پیر کو ہونے والے دو طاقتور بم دھماکوں میں کم از کم 36افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے ۔

مقامی عہدے داروں نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے جنوبی وزیر ستان کے مرکزی شہر وانا کی ایک مسجد سے منسلک مدرسے میں داخل ہو کردھماکا کر دیا جس میں 26 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔

اس حملے کا ہدف بظاہر مدرسے کے منتظم اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد تھے جو دھماکے میں ہلاک ہو گئے ۔

اس سے قبل پیر کی صبح کرم ایجنسی کی ایک سکول میں منعقد ہونے والے جرگہ پر بھی بم سے حملہ کیا گیا جس میں کم از کم سات افراد موقع پر ہلا ک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قبائلی عمائدین نے یہ جرگہ دو گرہوں کے درمیان ایک سکول پر تنازع کو حل کرنے کے لیے بلایا تھا۔

دریں اثنا پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیر کی شام ہونے والے بم دھماکے میں طالبان مخالف امن کمیٹی کے رہنما اسرار خان اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ اس دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔


XS
SM
MD
LG